ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں تھانہ مونڈھا پانڈے علاقہ کے دلپت پور، کرن پور روڈ پر اچانک ہوئے حادثے سے افراتفری مچ گئی۔ جب کرن پور روڈ کی طرف سے آرہی بے قابو ویگن آر نے بیرپُر تھانہ گںاؤ کے تین افراد کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو ایمبولینس سے ضلع اسپتال پہنچایا۔
پورا معاملہ اُس وقت کا ہے جب ویر پور تھانہ گںاؤ کے رہنے والے نبی احمد اپنی پُرانی چوٹ کا علاج کرانے اسپتال جارہے تھے۔ اس دوران وہ سڑک کے کنارے بائک روک کر کھڑے ہی تھے کہ اچانک پیچھے سے بے قابو تیز رفتار ویگن آر کار نے زوردار ٹکر مار دی، جس سے بائک پر بیٹھے تینوں افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔