پولیس کے مطابق روپئی ڈیہا بس اسٹینڈ سے بس مسافروں کو لے کر نانپارہ جارہی تھی جبکہ بہرائچ ڈیپو کی بس مسافروں کو لے روپئی ڈیہا آرہی تھی۔ روپئی ڈیہا علاقے کے نیپال گنج روپئی ڈیہا شاہراہ پر سمیر پور گاؤں کے نزدیک اچانک دونوں بسیں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں 20 زخمی ہوگئے۔
بہرائچ میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک، متعدد زخمی - بہرائچ میں سڑک حادثہ کی خبر
ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے نیپال گنج روپئی ڈیہا انٹرنیشنل ہائی وے پر کوہرے کی وجہ سے دو بسوں کی آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں ایک ہلاک جبکہ دیگر 20 مسافر زخمی ہوگئے۔
بہرائچ میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک، متعدد زخمی
زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کو نازک حالت میں میڈیکل کالج کے لیے ریفر کیا گیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا اور راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا۔ وہیں ایک مریض کے سر میں چوٹ آئی ہے اسے بھی لکھنؤ ریفر کیا گیا ہے۔
Last Updated : Feb 18, 2020, 9:29 AM IST