بارہ بنکی: سڑک حادثے میں دو کی موت، 10 زخمی
اس حادثے میں ٹریولر میں سوار ایک خاتون سمیت دو مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 10 مسافر شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ جنہیں ضلع اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔
اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے رام سنیہی گھاٹ علاقے میں منگل کو تیز رفتار بس نے سڑک کنارے کھڑے ٹیمپو ٹریولر کو ٹکر ماردی جس سے ایک خاتون سمیت دو مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 10مسافر زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مزدوروں کے لے کر بہار سے پنجاب جارہی ایک ٹیمپو ٹریولر اجودھیا-لکھنؤ نیشنل ہائی وے پر ڈھابے پر کھڑی تھی۔ اسی درمیان علی الصبح ایک بے قابو تیز رفتار روڈ ویز بس نے ٹیمپو کو پیچھے سے زور دار ٹکر ماردی۔ جس سے ٹیمپو سڑک کنارے پل گیا۔ اس حادثے میں ٹریولر میں سوار ایک خاتون سمیت دو مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 10 مسافر شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ جنہیں ضلع اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے جالندھر باشندہ جسپال فیکٹری میں کام کرانے کے لئے بہار کے بانکا ضلع سے ٹیمپو ٹریولر سے پیر کو 11 مزدور لے کر پنجاب کے لئے نکلے تھے۔ رات تقریبا 10بجے ٹیمپو ٹریولر ہائی وے کے کنارے ایک ڈھابے پر روکا۔ وہاں کھانہ کھانے کے بعد ڈرائیور نے گاڑی کنارے لگائی اور سبھی سو گئے۔ صبح تقریبا تین بجے سڑک پر ٹیمپو ٹریولر جیسے ہی پہنچی اسی دوران اجودھیا کی جانب سے آرہی تیز رفتار بے قابو روڈ ویز بس نے اس میں پیچھے سے ٹکر مار دی۔ جس سے ٹیمپو دوسری جانب پلٹ گیا۔ سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے استپال میں داخل کرایا گیا ہے۔