اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: سائیکل سے جا رہے بچے کی موت - uttar pradesh news

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے دیوی تھانہ حلقہ کے پلٹا گاؤں میں نئی سائیکل سے جا رہے درجہ تین کے طالب علم کو انڈر ٹیکنگ روڈویز بس نے کچل دیا۔ اس حادثہ میں بچے کی موت ہو گئی۔ وہیں سائیکل پر پیچھے بیٹھا اس کا بھائی شدید زخمی ہے۔

سائیکل سے جا رہے بچے کی موت
سائیکل سے جا رہے بچے کی موت

By

Published : Jan 25, 2020, 8:42 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 8:13 AM IST

حادثہ کے بعد گاؤں والے مشتعل ہو گئے اور سڑک جام کرکے توڑ پھوڑ کرنے لگے۔ کافی دیر بعد پولیس نے حالات پر قابو پایا۔

سائیکل سے جا رہے بچے کی موت، دیکھیں ویڈیو

معلومات کے مطابق پلٹا گاؤں کے گنیش یادو کے دونوں بیٹے مہلک شیوم اور ستیم نئی سائیکل سے اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔
اسی درمیان بارہ بنکی سے فتح پور جا رہی انڈرٹیکنگ روڈویز بس نے سائیکل میں ٹکر ماری اور شیوم کو کچلتے ہوئے نکل گئی۔

شیوم کو لوگ دیوی سی ایچ سی لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

اس حادثہ سے گاؤں کے لوگ ناراض ہو گئے اور سڑک کو جام کرکے گاڑیوں میں توڑپھوڑ کرنے لگے۔ اس کی وجہ سے کافی دیر تک افرا تفری کا ماحول رہا، کافی مشقت کے بعد پولیس نے حالات پر قابو پایا۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 8:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details