اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہرائچ: دو بسوں کی ٹکرمیں ایک کی موت، 18 زخمی - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں دو روڈ ویز بسوں میں شدید دھند کے باعث آپس میں ٹکرا گئی، بس میں سوار 18 افراد شدید طور پر زخمی اور ایک بس کے ڈرائیور کی موت ہو گئی ہے۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ

By

Published : Jan 25, 2020, 11:05 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 8:25 AM IST

بہرائچ نیپال گنج روڈ شاہراہ پر آج صبح شدید کہرے کی وجہ سے کافی دھند تھی، جس کے سبب محکمہ ٹرانسپورٹ کی دو روڈویز بسیں جو ایک دہلی سے دوسری روپیڈیہا سے آرہی تھی، آپس میں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔

سڑک حادثہ، دیکھیں ویڈیو

جس سے اس میں سوار تقریباً 18 مسافر شدید زخمی ہوگئے اور ایک بس کے ڈرائیور کی موت ہو گئی ہے۔ زخمیوں میں ایک کی حالت کافی تشویشناک ہونے کے مدنظر لکھنؤ میڈیکل کالج روانہ کیا گیا ہے۔

پولیس کی اطلاع پر تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ابتدائی علاج کے فوراً بعد انہیں بہرائچ میڈیکل کالج روانہ کر دیا۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 8:25 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details