اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: سڑک حادثے میں 3 افراد کی موت، ایک زخمی - امروہہ میں سڑک حادثے میں بچے سمیت تین افراد کی موت

اترپردیش کے ضلع امروہہ میں پیش آئے سڑک حادثے میں بچے سمیت تین افراد کی موت ہوگئی جب کہ دیگر ایک شدید طور سے زخمی ہوگیا۔

امروہہ: سڑک حادثے میں 3 لوگوں کی موت، ایک زخمی
امروہہ: سڑک حادثے میں 3 لوگوں کی موت، ایک زخمی

By

Published : Aug 17, 2021, 11:03 PM IST

پولیس ترجمان نے منگل کو بتایا کہ منڈی دھنورا علاقے میں بدایوں۔پانی پت نیشنل ہائی وے۔51 پر واقع پتھر کوٹی پر چچیلا کلاں باشندہ علی شیر اپنے بیٹے سلیم کے ساتھ صبح موٹر سائیکل سے گاؤں جارہے تھے۔

رام گنگا پوشک نہر کے نزدیک ان کی تیز رفتار بائیک بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آرہی بجری بھرے ٹرک کے نیچے آگئی، جس سے علی شیر(56) کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرا حادثہ حسن پور کوتوالی علاقے میں بھیکن پور گاؤں کے سامنے ہوئی۔ پیر کی دیر رات تقریبا 11 بجے تیز رفتار کار نے بائیک کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں بائیک سوار پھولپور گاڑی باشندہ موہت (16)اور اس کے مامو زاد بھائی آدم پور علاقے کے روپا ناگل باشندہ لوکیش(22) کی موت ہوگئی۔

مزید پڑھیں:دہلی میں کورونا کے سبب رواں برس بھی تعزیے کی اجازت نہیں

حادثے کے بعد ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس اس کی تلاش کررہی ہے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details