اردو

urdu

امروہہ میں کنٹینر پلٹنے سے چھ ہلاک

By

Published : Jan 4, 2021, 11:15 AM IST

امروہہ میں ایک بھیانک حادثہ پیش آیا ہے جس میں چھ افراد سمیت مویشیوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

امروہہ میں کنٹینر پلٹنے سے چھ ہلاک
امروہہ میں کنٹینر پلٹنے سے چھ ہلاک

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے گجرولہ تھانہ علاقے کے قومی شاہراہ نمبر نو کے گرام محمدآباد میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔

امروہہ میں کنٹینر پلٹنے سے چھ ہلاک

اس حادثے میں مویشیوں سے بھرا ہوا کنٹینر بے قابو ہوگیا جس کی وجہ سے چھ افراد اور 13 مویشیوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

واضح رہے کہ ابھی اس واقعے میں متعدد افراد زخمی ہیں جبکہ موقع پر پہنچی پولیس نے تمام زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرادیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details