بدایوں ضلع کے دوسرے علاقوں سے جوڑنے والے راستوں پر ان دنوں سڑک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ سردی کے موسم میں زیادہ کہرہ ہے۔
ایسا ہی ایک سڑک حادثہ بدایوں سے ککرالہ کو جوڑنے والے اہم راستے پر ہوا۔ زیادہ کہرے کی وجہ سے ایک ٹرک نے آگے چل رہے دوسرے ٹرک کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ٹکر مارنے والے ٹرک شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ دوسرے ٹرک کے پچھلے حصے میں ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے۔
ٹرک مالک گڈو کہنا ہے کہ راستہ دکھائی نہیں دینے کی وجہ سے پتا نہیں چلا کہ کیسے ان کا ٹرک دوسرے ٹرک سے جا ٹکرایا۔