اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹرک کی زد میں آنے سے دو ہلاک

کانپورساگر نیشنل ہائی وے پر ٹرک کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے دو لوگوں کی موقع پر موت ہوگئی۔

By

Published : Jul 9, 2019, 4:58 PM IST

مہوبہ: ٹرک کی زد میں آنے سے موقع پر دو ہلاک

اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے صدر کوتوالی علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جٹا شنکر راؤ نے بتایا کہ شری نگر علاقے کے بلرہی گاؤں کا باشندہ چنچل اپنی بھابھی دیپا کا علاج کراکرموٹر سائیکل سے گاؤں لوٹ رہا تھا۔

تبھی پولیس لائن کے نزدیک نیشنل ہائی وے پر پیچھے سےآتے ایک ٹرک نے انہیں کچل دیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔

پولیس ایف آئی آر درج کر کے ٹرک ڈرائیور کو تلاش کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details