اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر میں چودھری اجیت سنگھ کے انتقال سے غم کا ماحول - اردو نیوز اترپردیش

سابق مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل کے قومی صدر چودھری اجیت سنگھ کا 86 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انتقال کی خبر سنتے ہی مظفرنگر میں غم کا ماحول ہے۔ سبھی نے نم آنکھوں سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

rld party workers expressed his grief over death of chaudhary ajit singh
مظفرنگر میں چودھری اجیت سنگھ کے انتقال سے غم کا ماحول

By

Published : May 7, 2021, 7:20 AM IST

راشٹریہ لوک دل کے صدر چودھری اجیت سنگھ 22 اپریل کو کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ اس کے بعد انہیں گروگرام کے میدانتا ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا، جہاں پر ان کا علاج چل رہا تھا۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی مظفرنگر میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

دیکھیں ویڈیو

چودھری اجیت سنگھ ایک بڑے کسان رہنما تھے اور سابق وزیراعظم اور ملک کے بڑے کسان رہنما چودھری چرن سنگھ کے بیٹے تھے۔ وہ بھارتی سیاست کا ایک بہت بڑا چہرہ تھے اور راشٹریہ لوک دل کے قومی صدر بھی تھے۔

مظفر نگر کے راشٹریہ لوک دل کے دفتر پر راشٹریہ لوک دل کے کارکنان اور عہدے داروں نے نم آنکھوں سے چودھری اجیت سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید پڑھیں:

چودھری اجیت سنگھ کا انتقال، اعلیٰ رہنماؤں کا خراج عقیدت

مظفر نگر سےراشٹریہ لوک دل کے ضلع صدر اجیت راٹھی نے کہا کی یہ ملک کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details