میرٹھ: ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے لئے تمغہ جیتنے والی کھلاڑی سے ملاقات کے بعد راشٹریہ لوک دل کے نیشنل صدر جینت چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں سے اور زیادہ تمغہ جیتنے کے لئے حوصلہ افزائی کی ۔اس کے ساتھ ان کی مالی امداد کرنا بھی ضروری ہے تاکہ کھیل کے میدان میں کھلاڑی اپنی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے لیے زیادہ سے زیادہ میڈل جیت سکے ۔
انہوں نے کہا کہ میں ہندوستان کے کھلاڑیوں کے لیے اپنا ایم پی فنڈ سے معاوضہ دے رہا ہوں۔ اتر پردیش حکومت نے کہا کہ ان کے پاس بجٹ کی کمی ہے اس لیے وہ اپنا ایم پی فنڈ سے کھلاڑیوں کی مدد کررہے ہیں۔ ایسا کر وہ اور مزید تمغے لاسکتے ہیں۔