اردو

urdu

ETV Bharat / state

Madan Bhaiya Win Khatauli By Election کھتولی ضمنی انتخابات میں آر ایل ڈی امیدوار مدن بھیا کی جیت - آر ایل ڈی کے امیدوار مدن بھیا

مظفر نگر کے کھتولی اسمبلی حلقے پر ہوئے ضمنی انتخاب میں راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے امیدوار مدن بھیا نے بی جے پی امیدوار راج کمار سینی کو 22 ہزار 165 ووٹوں سے شکست دے دی۔Madan Bhaiya Win Khatauli By Election

کھتولی ضمنی انتخابات میں مدن بھیا کی بی جے پی پر شاندار جیت
کھتولی ضمنی انتخابات میں مدن بھیا کی بی جے پی پر شاندار جیت

By

Published : Dec 9, 2022, 11:42 AM IST

مظفر نگر:اتر پردیش کے مظفرنگر ضلع کے کھتولی اسمبلی حلقے کے لئے ہوئے ضمنی انتخابات میں آر ایل ڈی کے امیدوار مدن بھیا نے اپنی حریف بی جے پی کی راج کماری سینی پر 22 ہزار 165 ووٹوں سے زبردست کامیابی حاصل کی ۔ RLD Candidate Madan Bhaiya Win Khatauli By Election In Muzaffarnagar In Uttar Pradesh

کھتولی ضمنی انتخابات میں مدن بھیا کی بی جے پی پر شاندار جیت
ذرائع کے مطابق آر ایل ڈی امیدوار مدن بھیا کو 97 ہزار 139 ووٹ جبکہ ان کی قریبی حریف راج کماری سینی کو 74 ہزار 996 ووٹ ملے۔ آر ایل ڈی نے رائے شماری کے دوران پہلے راونڈ سے ہی سبقت حاصل کرلی تھی اور یہ 27ویں راونڈ تک برقرار رہی۔

ضلع الیکشن افسر چندر بھوشن سنگھ و ایس ایس پی ونت جیسوال کی رہنمائی میں کوکڑا نوین منڈی پر کاونٹنگ کے دوران اتحاد کے امیدوار مدن بھیا و بی جے پی امیدوار راج کمار سینی کے درمیان مقابلے کے دوران دونوں پارٹیوں کے کارکنان اپنے اپنے امیدوار کی حالت جاننے کو خواہاں تھے۔

قابل ذکر ہے کہ مظفر نگر فسادات کے ملزم بی جے پی ایم ایل اے وکرم سینی کو اسمبلی کی رکنیت کے لیے ناہل قرار دینے کے بعد ان کی بیوی راج کمار سینی کو بی جے پی نے انتخابی میدان میں اتارا تھا۔

مزید پڑھیں:Rampur Sadar Bypoll Results اعظم خان کے گڑھ میں کمل کھلا

ان کے انتخابی تشہیر میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک اور کیشو پرساد موریہ کے علاوہ کئی وزرا ء و اراکین اسمبلی مصروف تھے۔ دوسری جانب آر ایل ڈی امیدوار کی حمایت میں خود پارٹی سربراہ جینت چودھری میدان میں تھے اور لگاتار انتخابی مہم چلا کر عوامی حمایت ہموار کرتے رہے اس کے بدلے میں آج پارٹی کو جیت نصیب ہوئی ہے۔

ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی ملنے پر آر ایل ڈی کے امیدوار مدن بھیا نے کھتولی کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ وہ عوام کی خدمت کرنے کے لئے سیاست میں آئے ہیں ۔وہ عوام کی خدمت کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے۔RLD Candidate Madan Bhaiya Win Khatauli By Election In Muzaffarnagar In Uttar Pradesh

ABOUT THE AUTHOR

...view details