اردو

urdu

ETV Bharat / state

'آر ایس ایس کا ایجنڈا مسلمانوں کو دوئم درجے کا شہری بنانا'

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ کورونا کا اثر ختم ہوتے ہی سی اے اے کو نافذ کیا جائے گا۔ اس کے جواب میں رہائی منچ نے کہا کہ آر ایس ایس بھارت میں مسلمانوں کو دوئم درجے کا شہری بنانا چاہتا ہے۔

Rihai Manch Said RSS agenda to make Muslims second class citizens
'آر ایس ایس کا ایجنڈا مسلمانوں کو دوئم درجے کا شہری بنانا'

By

Published : Oct 21, 2020, 1:22 AM IST

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے حال ہی میں کہا ہے کہ کورونا کا اثر ختم ہوتے ہی شہریت ترمیمی قانون کو نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات بنگال میں ایک اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔

رہائی منچ کے جنرل سکریٹری راجیو یادو

ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات چیت کے دوران رہائی منچ کے جنرل سکریٹری راجیو یادو نے کہا کہ بی جے پی آر ایس ایس کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ آر ایس ایس کا ایجنڈا بھارت میں مسلمانوں کو دوئم درجے کا شہری بنانا ہے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جو کہتی ہے، اس پر عملی جامہ پہنا سکتی ہے کیونکہ اس نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہم اقتدار میں آتے ہی کشمیر سے آرٹیکل 370 منسوخ کر دیں گے۔ بی جے پی نے رام مندر تعمیر کی بات کہی تھی، اب اسے تعمیر کروا رہے ہیں۔

راجیو یادو نے کہا کہ بی جے پی کا مقصد بھارت کو ہندو راشٹر بنانا ہے۔ اس لیے وہ شہریت ترمیمی قانون نافذ کرنے کی بات کرتے ہیں۔ ان کے اس قدم سے ہندوتو ووٹ بینک مضبوط ہوتا ہے، جس کا فائدہ انہیں انتخابات میں ہوتا ہے۔

'آر ایس ایس کا ایجنڈا مسلمانوں کو دوئم درجے کا شہری بنانا'

رہائی منچ کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ بھارت کی سبھی سیکولر جماعتوں کو متحد ہو کر بی جے پی اور آر ایس ایس کے ایجنڈے کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے، تبھی ملک میں جمہوریت قائم رہے گی۔

قابل ذکر ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے پہلے این آر سی شروع کی لیکن آسام میں ان کا یہ داؤ الٹا پڑ گیا، جس کے بعد این پی آر اور سی اے اے نافذ کرنے کی بات کہی گئی۔

اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں 19 دسمبر 2019 کو اس قانون کے خلاف مظاہرہ ہوا، جس کے بعد ریاست کے مختلف اضلاع میں 23 مظاہرین کی موت پولیس کاروائی میں ہوئی تھی۔ اتنا ہی نہیں بلکہ احتجاج میں شامل لوگوں کی پہچان کر کے ان سے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں وصولی کا نوٹس بھی دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details