اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bhagwa Rally in Muzaffarnagar: مظفرنگر میں بھگوا ریلی، ملک کو ہندو راشٹر بنانے کا مطالبہ

ملک کے متعدد ریاستوں سے رام نومی کا جلوس کے دوران پر تشدد جھڑپ کی خبروں کے درمیان، مظفرنگر میں اکھل بھارت ہندو مہاسبھا نے ایک بھگوا ریلی نکال کرملک کو ہندو راشٹر بنانے کا مطالبہ کیا۔ Bhagwa Rally in Muzaffarnagar

By

Published : Apr 13, 2022, 8:53 PM IST

رام نومی جلوس کی وجہ سے بھڑکی ہوئی آگ ابھی ٹھنڈی ہوئی نہیں تھی کہ مظفرنگر میں اکھل بھارت ہندو مہا سبھا نے ایک اور بھگوا ریلی Bhagwa Rally in Muzaffarnagar نکال کر ملک کو ہندو راشٹر بنانے کا مطالبہ کیا۔ زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے اکھل بھارت کے کارکنان نے مختلف علاقے ہوتے ہوئے بھگوا ریلی نکالی۔

بتادیں کہ کھیل بھارت ہندو مہا سبھا کے یوگیندر ورما ایگزیکٹیو صدر کی صدارت میں یہ بھگوا ریلی نکالی گئی، جس میں آچاریہ مدن قومی صدر جنرل کمیٹی اور عہدے داروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر قومی صدر جنرل کمیٹی اچاری مدن نے کہاکہ' ملک کو بھگوا پیغام دینے کے لیے بھگوا جھنڈے کے ساتھ ریلی نکالی جارہی ہے۔ اب کشمیر سے کنیاکماری تک بھگوا جھنڈا لہرانا ہے، یہی ہمارا مطالبہ ہے اور یہی سو کروڑ ہندوؤں کا عزم ہے اور یہ جلد پورہ ہونے والا ہے۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details