اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tribute Sahir Ludhianvi: شاعر و نغمہ نگار ساحر لُدھیانوی کو خراجِ عقیدت - فلم ہارمونک سِنگرز فیڈریشن

عظیم شاعر ساحر لُدھیانوی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک موسیقی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد گلوکاروں نے اپنے ہُنر سے ساحر لُدھیانوی کی شاعری کو خراج پیش کیا۔ Tribute to Great Poet Sahir Ludhianvi

ساحر لُدھیانوی کو خراج عقیدت
ساحر لُدھیانوی کو خراج عقیدت

By

Published : Apr 12, 2022, 4:46 PM IST

جذبات، احساس، عزم اور سچائی کے شاعر ساحر لُدھیانوی نے اپنی شاعری سے نہ صرف دربار اور حکومت کے خلاف آواز اٹھائی بلکہ انہوں نے اپنی نظموں میں حالات کا اظہار بھی کیا ہے۔ حال ہی میں دہلی میں ایک اسٹیج سِنگِنگ شو کے ذریعے ساحر لُدھیانوی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ یہ صرف گانے کا شو یا ٹریبیوٹ شو نہیں تھا بلکہ یہ تقریب موسیقی کی ایک ایسی کہکشاں تھی جس کی چکاچوند میں لوگ گھنٹوں کھوئے رہے۔ Great Poet Sahir Ludhianvi

ساحر لُدھیانوی کو خراج عقیدت

فلم ہارمونک سِنگرز فیڈریشن کے بانی صدر جسونت سنگھ ملہوترا اور ساکھا کلچرل سوسائٹی کے بانی صدر امرجیت سنگھ کوہلی نے مشترکہ طور پر اس کا اہتمام کیا۔ نوئیڈا فلم سٹی کے بانی ڈاکٹر سندیپ مارواہ، موسیقی کے قدیم ترین تعلیمی ادارے سرسوتی سنگیت کالج کے ڈائریکٹر بی آر سینی نے شرکت کی۔ لیجنڈری میوزک ڈائریکٹر انیل بسواس کی بیٹی سیما ووہرا بسواس، جو دہلی اور ممبئی میں انل بسواس فاؤنڈیشن اور سنگیت اسمرتی چلاتی ہیں، عبادت فاؤنڈیشن کے بانی صدر پرتھوی ہلدیا، اعلیٰ سطح کے مشہور شوز کے پروموٹرز سنجے ملک اور کے سی کھرانہ موجود تھے۔ سات سالہ احساس قیصر، 19 سالہ اِشیتا گجرال، 14 سالہ جینیا وشوکرما، 20 سالہ اروہا شنکر، 14 سالہ سکنیا راوت اور 25 سالہ چندر پرکاش، ابھیشیک کشور، امریتانشو شرما، نتن کپور، شویتا کشور، زرنگار قیصر، سرتاج قیصر، آدی کشور جیسے نوجوان گلوکاروں نے ساحر لُدھیانوی کے لکھے ہوئے سُپر ہِٹ اور مدُھر گانوں کو سمیٹ کر شو کی توجہ کا مرکز بنے۔

خاص بات یہ ہے کہ اس شو کے اسٹیج کمپوزر نریش کھنہ تھے جبکہ میوزک ارینجر بیجناتھ گوسا اور سُشانت گھئی اس شو کے ویڈیو گرافر تھے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پروگرام کے منتظمین میں سے ایک امرجیت سنگھ کوہلی جو گزشتہ 56 برسوں سے نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھا رہے ہیں، اب ان کی عمر 80 برس ہو چکی ہے لیکن وہ آج بھی موسیقی کی دنیا میں سرگرم ہیں۔ وہیں دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے چیف جنرل منیجر کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے جسونت سنگھ ملہوترا نے چند روز قبل فلم ہارمونک سنگرز فاؤنڈیشن قائم کیا تھا۔ وہ بھی تین سال سے گلوکاری کے ہنر کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی سماجی کاموں کے لیے وقف کر رکھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details