ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں چوبے پور کے بکرو گاؤں میں ایک سرکل افسر سمیت آٹھ پولیس اہلکار کے بہیمانہ قتل کے کلیدی ملزم ہشٹری شیٹر وکاس دوبے کو گرفتار کرنے والے کو ڈھائی لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ایس سی اوستھی نے پیر کو وکاس دوبے کی گرفتاری کرنے والے کو ڈھائی لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
وکاس دوبے کے خلاف آٹھ پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے معاملے میں کانپور کے چوبے پور تھانے میں معاملہ درج ہے۔
خیال رہےکہ پہلے 25 زار روپےکا انعا تھا، جس کو بڑھا کر 50 ہزار روپے پھر ایک لاکھ اور اب ڈھائی لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔
انعامی ہشٹری شیٹر وکاس دوبے پر آئی جی رینج موہت اگرول نے انعامی رقم ایک 50 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ روپے کیا تھا، اس کے بعد انہوں نے انعام کی رقم بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے کرنے کی تجویز دیتے ہوئے فائل ڈی جی پی دفتر میں بھیجی تھی۔
واضح رہے کہ ڈی جی پی نے کانپور میں آٹھ پولیس اہلکار کے قتل کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کی گرفتاری پر ڈھائی لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چوبے پور علاقے کےبکرو گاؤں میں دو جولائی کی رات دبش دینے گئی پولیس کی ٹیم کے ایک سرکل افسر، تین داروغہ اور چار سپاہیوں کے قتل کا کلیدی ملزم وکاس اب بھی پولیس کی گرفت سے فرار ہے۔
پولیس کی کئی ٹیمیں اس کی تلاش میں ہیں۔