ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے شہر کوتوالی پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے،مذکورہ علاقہ کے متعدد مقامات پر گزشتہ چند ایام سے چوری کے واقعات پیش آرہے تھے ،چوری کے ان واقعات سے جہاں ایک طرف عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا تو وہیں دوسری جانب پولیس کے لئے بھی اس معاملہ کا سراغ لگانا ایک چیلنج بن گیا تھا۔UP police Bust Gang of Thieves
شہر کے کوتوالی پولیس نے چوری کے واردات کو انجام دینے والے ایک بڑےگروہ کا پردہ فاش کیا ہے،اور اس گروہ کے تین افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔پولیس نے ان کے قبضے سے چوری شدہ اشیا اور ایک کو برآمد کرنےمیں کامیابی حاصل کی ہے ۔