اردو

urdu

Retired IG Died in Fire Incident آگ لگنے سے سبکدوش آئی جی کی موت

By

Published : Oct 23, 2022, 5:35 PM IST

اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ کے اندرا نگر علاقے میں مقیم سبکدوش انسپکٹر جنرل آف پولیس(آئی جی)دنیش چندر پانڈے کے مکان میں گزشتہ رات آگ لگ گئی۔ اس کی زد میں آنے سے پانڈے کی موت ہوگئی جبکہ ان کی بیوی اور بیٹا شدید طور سے زخمی ہوگئے۔Retired IG Died in Fire Incident

Etv Bharat
Etv Bharat

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے اندرا نگر علاقے میں رہ رہے سبکدوش انسپکٹر جنرل آف پولیس(آئی جی)دنیش چندر پانڈے کے مکان میں گذشتہ دیر رات اچانک آگ لگ گئی۔ اس کی زد میں آنے سے پانڈے کی موت ہوگئی جبکہ ان کی بیوی اور بیٹا شدید طور سے زخمی ہوگئے۔Retired IG Died in Fire Incident پولیس نے اتوار کو بتایا کہ سی بلاک کے اندرا نگر میں رہنے والے ریٹائرڈ آئی جی پانڈے کے گھر کی پہلی منزل پر دیر رات آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ پانڈے، ان کی بیوی ارونا اور بیٹا ششانک سبھی آگ کی زد میں آ گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اندرا نگر فائر اسٹیشن سے فائر بریگیڈ کا عملہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ گھنٹوں کی محنت کے بعد فائر اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے پہلی منزل پر پھنسے تینوں لوگوں کو بچا کر رام منوہر لوہیا اسپتال پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے پانڈے کو مردہ قرار دے دیا، جب کہ اس کی بیوی اور بیٹے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details