اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: ایکو ولیج-1 کے فلیٹز کی رجسٹری کا مطالبہ

گریٹر نوئیڈا میں واقع ایکو ولیج -1 کے سینکڑوں باشندے فلیٹ کی رجسٹری کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنومان گول چکر کے قریب جمع ہوئے جہاں مشتعل خریداروں نے 'سپر ٹیک چور اور مردہ آباد' کے نعرے لگائے جس کی وجہ سے ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔

رجسٹری کے لیے سڑکوں پر اترے فلیٹ مالکان
رجسٹری کے لیے سڑکوں پر اترے فلیٹ مالکان

By

Published : Aug 29, 2021, 9:08 PM IST

اترپردیش کے نوئیڈا کے 'سپرٹیک ایکو ولیج' کے سینکڑوں افراد کئی برسوں سے فلیٹ رجسٹری کی مانگ کر رہے ہیں۔ اب سپرٹیک ولیج کے مکینوں نے بلڈر کے خلاف محاذ کھول دیا ہے جبکہ سینکڑوں رہائشی رجسٹری کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک پر اتر آئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو منتشر کردیا۔

نوئیڈا: رجسٹری کے لیے سڑکوں پر اترے فلیٹ مالکان

ایکو ولیج -1 کے سینکڑوں باشندے اپنی فلیٹ رجسٹری کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنومان گول چکر کے قریب جمع ہوئے۔ جہاں مشتعل خریداروں نے سپر ٹیک چور اور مردہ آباد کے نعرے لگائے جس کی وجہ سے ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اسٹیشن انچارج انیتا چوہان پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی۔مقامی خریدار وجے بگھیل کا کہنا ہے کہ' سپرٹیک رجسٹری کے لیے تیار نہیں ہے ہم گریٹر نوئیڈا اتھارٹی سے درخواست کرتے کرتے تھک گئے۔

مزید پڑھیں:نئی دہلی: جمنا ندی میں نہانے گئے تین بچوں کی ڈوبنے سے موت

انہوں نے کہا کہ اتھارٹی پر بھروسہ کرتے ہوئے ہم بلڈر اور عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ میں شامل ہوئے، لیکن بلڈر نے اتھارٹی کی رقم ادا کرنے سے انکار کردیا۔ اتھارٹی سپرٹیک بلڈر کے کئی سو کروڑ کی مقروض ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details