اردو

urdu

ETV Bharat / state

سالگرہ کی تقریب کے دوران حادثہ، 2 ہلاک 15 سے زائد افراد زخمی - agra birthday party news

ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ کے تاج نگری کے دھندوپورہ میں سالگرہ کی تقریب کے دوران ایک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں دو افراد ہلاک، جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

Residential Structure Collapses In UP's Agra, 2 Killed, 15 Injured
سالگرہ کی تقریب کے دوران حادثہ، 2 ہلاک 15 سے زائد زخمی

By

Published : Aug 24, 2021, 5:29 AM IST

Updated : Aug 24, 2021, 6:09 AM IST

آگرہ: تاج نگری کے دھندوپورہ میں سالگرہ کی تقریب کے دوران ایک چھت گر گئی۔ اس دوران تقریب میں شامل ہونے کے لیے آئے لوگ ملبے میں دب گئے۔ حادثے کے بعد ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔

اطلاع ملتے ہی کئی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور انہیں ہسپتال کے لیے روانہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس حادثے میں 2 افراد ہلاک، جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہیں'۔

پولیس کے مطابق حادثہ دھنڈو پورہ کے رہائشی صرافہ کاروباری سونو ورما کے گھر پیش آیا۔ گھر میں مرمت کا کام جاری تھا۔ اسی درون مکان کے دوسرے منزل پر انکت چودھری کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قریب 50 سے 60 افراد نے شرکت کی۔

ڈی جے پر رقص کے دوران اچانک دوسری منزل کا فرش زمین بوس ہوگیا اور سب پہلی منزل پر گر گئے۔ سالگرہ کی تقریب میں شریک کئی افراد ملبے تلے دب گئے اور چارہ جانب افراتفری پھیل گئی۔ زخمیوں کو فوراً ملبے سے نکالا گیا۔ انہیں پرائیویٹ ہسپتال اور ایس این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ان میں 2 افراد ہلاک کی موت ہوگئی۔

وہیں تقریب میں شامل ہونے کے لیے آنے والے شیلندر چودھری نے بتایا کہ وہ ان کے دوست انکت کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے، ان کے ساتھ ونود بھی تھا جو موبائل شاپ پر کام کرتا تھا۔ تقریب جارتی تھی، کیک کٹ چکا تھا، وہ انکت کو جانے کے لیے کہہ رہا تھا کہ اچانک چھت زمین بوس ہوگئی۔ وہ اور انکت سمیت دیگر لوگ چھت پر کھڑے تھے۔ اسے لگا جیسے چھت اس کے پیروں کے نیچے سے گر گئی ہو۔ ایک زوردار دھماکا ہوا۔ اور وہاں افراتفری پھیل گئی۔ زخمی ونود کو ملبے سے نکالا گیا اور اسے شانتی منگلک ہسپتال لایا گیا۔'

آگرہ کے ڈی ایم پربھو نارائن سنگھ نے بتایا کہ موقع پر امدادی کام جاری ہے۔ اس حادثے میں تقریباً 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں ایس این میڈیکل کالج سمیت شہر کے مختلف نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے'۔

وہیں اے ڈی ایم سٹی پربھاکانت اوستھی کے مطابق یہ حادثہ پیر کی رات تقریباً 9:30 کو پیش آیا۔ اب تک 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ 15 افراد زخمی بتائے جارہے ہیں'۔

Last Updated : Aug 24, 2021, 6:09 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details