اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: ایئر پورٹ سے متاثرہ خاندانوں کی آبادکاری

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے صنعتی علاقہ نوئیڈا کے جیور میں بننے والے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے متعدد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔

نوئیڈا: ایئر پورٹ سے متاثرہ خاندانوں کی آبادکاری
نوئیڈا: ایئر پورٹ سے متاثرہ خاندانوں کی آبادکاری

By

Published : Oct 21, 2020, 7:50 PM IST

اب ان خاندانوں کی آبادکاری کے ساتھ ساتھ ان کے دیگر مسائل کا بھی تدارک کیا جا رہا ہے۔

جیور گرین فیلڈ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے متاثرہ خاندانوں کی آبادکاری اور ان کے مسائل کو فوری حل کرنے کے لیےضلع مجسٹریٹ کی زیرصدارت پیروہی گاؤں میں کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

جہاں ضلعی مجسٹریٹ نے انتہائی سنجیدگی کے ساتھ متعلقہ خاندانوں کے مسائل اور شکایات سنیں ۔

موصولہ شکایات کے سلسلے میں متعلقہ افسران کو مسائل کے بروقت تدارک اور ان کے ازالے کے سلسلے میں ضروری ہدایات دیں۔

یہ سب اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ جیور گرین فیلڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کام کی پیش رفت تسلسل کے ساتھ جاری رہے۔

ماضی میں بھی انتظامیہ کے ذریعہ تینوں گاؤں میں متاثرہ کنبوں کے کے لیے کیمپ لگا کر بعض مسائل کا تدارک کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:'دلتوں کا مذہب تبدیل کرنا ہندؤوں کے لئے شرمناک بات'

آج لگائے گئے کیمپ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لینڈ ارجن بلرام سنگھ ، جیور ہوائی اڈے کے انچارج اور ڈپٹی کلکٹر رجنی کانت ، تحصیلدار جیور درگیش سنگھ ، دیگر متعلقہ افسران اور متاثرہ خاندانوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details