اتر پردیش کے میرٹھ میں آج یوم جمہوریہ کے موقع پر شہر کے مختلف جگہوں پر پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی۔ وہیں، میرٹھ کے دینی مدارس میں بھی اس کا خاص اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ محکمہ پولیس کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر اعلی افسران نے ملک کی سالمیت اور آئین کے تحفظ کے لیے آپسی اتحاد کو فروغ دینے کا پیغام دیا۔