آر ٹی او دفتر میں صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ترنگا پرچم لہرایا گیا۔ اس موقع پر آر ٹی او کے اعلیٰ افسران اور سبھی ملازمین موجود رہے۔
اے آر ٹی او چھوی چوہان نے یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی حفاظت کے لئے ٹریفک مہینہ منایا جا رہا ہے۔ اس میں لوگوں کو بتایا جارہا ہے کہ گاڑی چلاتے وقت آپ کو کن کن باتوں کا خیال رکھنا ہے، جیسے ہیلمیٹ بیلٹ لگا کر گاڑی چلانا۔