میرٹھ:ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع کے سب سے بڑے اور تاریخی قبرستان بالے میاں میں پہنچ رہے نالے کا گندا پانی روکنے اور آوارہ جانوروں سے لاشوں کو بچانے کے ساتھ قبرستان میں جگہ کی قلت کو دور کرنے کے مقصد سے ان دنوں قبرستان میں مٹی ڈالنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ قبرستان بالے میاں کمیٹی کی جانب سے قبرستان کی عارضی قبروں کو مسمار کرکے ان پر مٹی کے بھراؤ کا کام جاری ہے تاکہ قبروں کو بے حرمتی سے بچانے کے علاوہ قبرستان میں جگہ کی کمی کو بھی پورا کیا جا سکے۔
انہوں نے کہاکہ اب تک قبرستان میں دو سے تین فٹ تک مٹی کا بھراؤ کیا جا رہا ہے۔ اس کام کو پورا کرنے کے لیے کمیٹی مقامی لوگوں اور اہل ثروت افراد سے اس میں امداد لے رہی ہے تاکہ قبرستان کو بچایا جا سکے۔ کمیٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ قبرستان میں قریب 70 لاکھ روپے کی مٹی ڈالے جانے کا امکان ہے جس میں اب تک تقریباً 25 لاکھ روپے کی مٹی ڈالی جا چکی ہے۔