علیگڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جامع مسجد سمیت تقریباً تیس مساجد موجود ہیں، جن میں پانچوں وقت کی نمازیں ادا کی جاتی ہیں۔ ایک مسجد اے ایم یو طلبہ یونین نے یونین مسجد کے نام سے طلبہ یونین ہال کے سامنے تعمیر کروائی گئی تھی، جس میں طلبہ یونین کے عہدیداران، ملازمین اور راہگیر نماز ادا کرتے ہیں۔ اطلاع کے مطابق مسجد میں کسی طرح کا چندہ نہیں ہوتا ہے، جس کی وجہ سے مسجد کے اخراجات اور اس کی تزئین کاری کا کام نہیں ہو پاتا تھا۔ کافی عرصے سے مسجد کی مرمت اور رنگ و روغن نا ہونے کی وجہ سے مسجد خستہ حال ہوتی جا رہی تھی، جس کو دیکھ کر طلبہ یونین کے نائب سابق صدر حمزہ سفیان نے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کو 2019 میں خط لکھا جس میں مسجد کی تزئین کاری کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔
اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق نائب صدر حمزہ سفیان نے بتایا کہ 2019 میں جب 'میں طلبہ یونین کا نائب صدر تھا تو ہم نے وائس چانسلر سے اپیل کی تھی اور یونیورسٹی المنائی اور اساتذہ سے بھی فنڈ اکٹھا کرنے کا مطالبہ کیا تھا، مسجد کی تزئین کاری کے لیے کیوں کے اس مسجد کی بہت خستہ حالت ہو چکی تھی۔ اس کے بعد شہریت ترمیمی قانون اور کرونا وبا کی وجہ سے گزشتہ دو برسوں سے یونیورسٹی بند رہی اور اب جا کر اس مسجد کی تزئین کاری کا کام مکمل ہوا۔Renovation of historic Union Mosque completed at AMU