اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: پرکاش پرو کے مدنظر سکھوں کا مذہبی جلوس - پرکاش پرو کے مدنظر سکھوں کا مذہبی جلوس

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سکھوں کے پہلے گرو، گرو گوبند سنگھ کے یوم پیدائش سے قبل سکھ برادری کے افراد نے شہر میں نگر کیرتن (مذہبی جلوس) نکالا۔

پرکاش پرو کے مدنظر سکھوں کا مذہبی جلوس
پرکاش پرو کے مدنظر سکھوں کا مذہبی جلوس

By

Published : Dec 31, 2019, 8:11 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں عقیدت و احترام کے ساتھ نکلے اس جلوس میں سکھوں نے تبرک تقسیم کیے اور الگ الگ طرح کے کرتب بھی دکھائے۔ جلوس کے ذریعہ سکھوں نے تمام مذاہب کے افراد کے ساتھ مل جل کر رہنے کا پیغام دیا۔

پرکاش پرو کے مدنظر سکھوں کا مذہبی جلوس

ضلع بارہ بنکی کے گرودارہ سے شروع ہوا جلوس بیگم گنج، چھایا، پیر بٹاون، گھنٹا گھر اور نبلیٹ چوراہا ہوتے ہوئے گرودارہ پر اختتام پزیر ہوا۔ نگر کیرتن میں پنچ پیاروں کے قدم پڑنے سے قبل سکھ طبقے کی خواتین پورے راستے کو جھاڑو سے صاف کرتی اور دھوتی رہیں۔

اس دوران پورے شہر میں گرو وانی کی گونج فضاؤں میں رچی بسی رہی۔ اس کے علاوہ جلوس میں سکھ طبقے کے نوجوانوں نے حیرت انگیز کرتب بھی پیش کیے جنہیں دیکھ کر لوگوں نے دانتوں تلے انگلی دبا لی۔

سکھ برادری کا یہ جلوس ہر برس نکلتا ہے۔ سکھ اس جلوس میں عوام کو مل جل کر رہنے کا پیغام دیتے ہیں۔

'کھلے آسمان کے نیچے کوئی سویا ہوا نظر نہ آئے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details