اردو

urdu

ETV Bharat / state

وارانسی: کورونا وائرس کے مدنظر علماء نے عوام سے اپیل کی؟ - نماز باجماعت ادا کریں، وضو گھر سے کرکے مسجد جائیں

پوری دنیا سمیت بھارت میں بھی کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے ریاست اترپردیش کے 15 اضلاع کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ اسی بیچ وارانسی میں علماء نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور اس وباء سے نجات کے لیے دعاء کرنے کی اپیل کی ہے۔

religious muslims leaders appeals  to follow the lock down in varansi uttar pradesh india
کورونا وائرس کے مدنظر علماء نے عوام سے اپیل کی

By

Published : Mar 24, 2020, 7:49 AM IST

جنتا کرفیو کے بعد ریاستی حکومت نے اترپردیش کے 15 اضلاع میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اب عوامی گزرگاہیں خالی نظر آرہی ہیں۔ وہیں مذہبی رہنماؤں نے بھی عوام سے حکومت کے ذریعے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے اور نماز، روزہ اور عبادات پر زور دینے کو بھی کہا ہے۔

کورونا وائرس کے مدنظر علماء نے عوام سے اپیل کی

قاضی شہر بنارس مولانا یاسین احمد نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس عالمی وباء بن کر پوری دنیا کے سامنے ایک چیلنج ہے۔ بنارس کی عوام عبادت و ریاضت کریں۔ لوگوں سے دوریاں بنا کے رکھیں اور احتیاطی تدابیر پر خاص توجہ دیں۔

مولانا جمیل

انہوں نے مزید کہا کہ مسجدوں میں وباء کے خاتمے کے لیے خصوصی دعاء کا اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ نماز باجماعت ادا کریں، وضو گھر سے کرکے مسجد جائیں۔

قاضی شہر بنارس مولانا یاسین احمد

مولانا جمیل نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ حکومت کے ذریعہ جاری کردہ احکامات پر عمل کریں اور عوام سے دوریاں بنا کے رکھیں۔ سینیٹائز کا استعمال کریں اور گھروں میں رہیں تاکہ کورونا وائرس جیسے خطرناک و مہلک بیماری سے لڑا جا سکے۔

مولانا فرید احمد انصاری

مولانا فرید احمد انصاری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بنارس کی عوام خاص طور پر مسلم سماج سے ہم اپیل کر رہے ہیں کہ وہ گھروں میں رہیں، اللہ کی عبادت کریں اور عوامی دوریاں بنائے رکھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details