اس دوران ای ٹی وی بھارت سے ان مذہبی رہنماؤں نے اپنی خصوصی بات چیت میں کہا کہ وہ مرکزی حکومت کے زراعت سے متعلق قوانین کی مخالفت کرتے ہیں اس لئے وہ کسانوں کی تحریک کو حمایت دینے دہلی بارڈر جا رہے ہیں۔
مرکزی حکومت کے زراعت سے متعلق قوانین اب حکومت کے لئے درد سر بنتے جا رہے ہیں۔ ایک طرف ملک کے کسان بڑی تعداد میں گذشتہ تقریباً 48 روز سے دہلی کے مختلف بارڈر پر بیٹھا ہوئے ہیں اور مرکزی حکومت کے ذریعہ بنائے گئے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج بلند کر رہے ہیں، تو وہیں اب کسانوں کی حمایت میں جہاں مختلف سیاسی پارٹیاں اور سماجی شخصیات بھی آرہی ہیں اور حکومت سے ان قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
اس کے ساتھ کسان تحریک مزید مستحکم کرتے ہوئے ملک کے مذہبی رہنماء بھی کھل کسانوں کی حمایت میں آتے جا رہے ہیں۔ اسی طرح کا منظر آج رامپور کی قومی شاہراہ پر دیکھنے کو ملا۔