شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تقریر کرنے پر قومی سلامتی ایکٹ کے تحت ڈاکٹر کفیل خان کی گرفتاری اور قید کو کالعدم قرار دینے کے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف داخل کی گئی عرضی کو سپریم کورٹ نے خارج کردیا۔
چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ ڈاکٹر کفیل خان کو رہا کرنے کا الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ ایک اچھا فیصلہ ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں ہائی کورٹ کے حکم میں مداخلت کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ لیکن ان مشاہدات سے فوجداری مقدمات پر استغاثہ متاثر نہیں ہوگا۔