مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں محکمۂ ثقافت حکومت اتر پردیش اور ضلع مجسٹریٹ، مظفر نگر کی ہدایت پر 10.01.2024 کو ڈی اے وی کالج میں سنسکرتی اتسو 2023 "اتر پردیش اتسو ہماری سنسکرتی ہماری پہچان" پروگرام کے تحت کلاسیکی موسیقی گانے کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں اسلامیہ انٹر کالج مظفر نگر میں کلاس 10C کے طالب علم ریحان وارثی نے کلاسیکی موسیقی گانے میں حصہ لیا جنہوں نے تحصیل سطح اور ضلع سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کر ضلع اور اسلامیہ انٹر کالج کا نام روشن کیا۔
سنسکرتی اتسو 2023 پروگرام میں "اتر پردیش اتسو ہماری سنسکرتی ہماری پہچان" پروگرام کے تحت کلاسیکی موسیقی گانے کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامیہ انٹر کالج مظفر نگر میں کلاس 10C کے طالب علم ریحان وارثی نے کلاسیکی موسیقی گانے میں حصہ لیا۔ اس مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کر ضلع اور اسلامیہ انٹر کالج کا نام روشن کیا۔