مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبہ شاہ پور میں، بعد نماز مغرب تھانے والی مسجد میں اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء شاھپور مظفر نگر کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں علماء دین اور ائمہ مساجد نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت مولانا مکرم علی قاسمی کنوینر ایڈھاک کمیٹی جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر نےکی، نظامت کے فرائض مولانا سلیم صاحب نے انجام دیۓ۔
اجلاس کی ابتداء مفتی محمد دانش قاسمی کنوینر جمعیۃ علماء شھر مظفر نگر کی تلاوت کلام اللہ اور نعت پاک سے ہوئی، خصوصی خطاب حافظ شیر دین صاحب رکن ایڈھاک کمیٹی جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر نے کیا۔ حافظ صاحب نے اپنے خطاب میں جمعیۃ علماء ھند کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوۓ کہا کہ اول وقت سے ہی یہ جماعت مسلمانوں کی رہبری کرتی چلی آرہی ہے، اور تاقیامت انشاءاللہ کرتی رہیگی مزید کہا کہ تم ہی سربلند رہوگے، بس ایک شرط ہے پکے سچے مومن کامل بن جاؤ۔