ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف پرتشدد احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف وصولی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پرتشدد احتجاج اور آگزنی کرنے والوں کے خلاف احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ریونیو عدالت نے یہ حکم 13 مظاہرین کے خلاف جاری کیا ہے۔
لکھنؤ: 13 مظاہرین کو آرسی جاری واضح رہے کہ گزشتہ 19 دسمبر کو تھانہ حسن گنج علاقے میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور آگزنی ہوئی تھی۔
ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک پرکاش نے بتایا کہ 'آر سی جاری کرکے تحصیل بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے بعد نقصانات کی بھرپائی کے لیے ملزم کو نوٹس بھیجا جائے گا۔
ملزم کے ذریعہ بھرپائی نہ کرنے پر ان کی جائیداد قرق کرکے نیلامی شروع کی جائے گی۔
پولیس نے موقع سے جمع کی گئی تصاویر، ویڈیوگرافی اور واٹس ایپ کے ذریعہ 13 مظاہرین کی شناخت کرکے نقصانات کی وصولی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن سے 21 لاکھ 76 ہزار مالیت کے املاک کے نقصان کی بھرپائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ لکھنؤ کے چوراہوں پر مظاہرین کے پوسٹر لگائے گئے ہیں جس پر الٰہ آباد ہائی کورٹ نے یوگی حکومت کو سخت پھٹکار لگاتے ہوئے انہیں ہٹانے کے احکامات جاری کیے تھے۔