اترپردیش میں مجرمانہ واقعات میں اضافے کو دیکھتے ہوئے بجنور کے ایس پی ڈاکٹر دھرم ویر سنگھ نے چند مہینوں سے سست پڑی اینٹی رومیو ٹیم کو نئے طریقہ سے تیار کیا ہے۔ جسے لے کر بجنور میں اندرا پارک اسکول، کالج، ہوٹل ، مین راستہ و سڑکوں پر اینٹی رومیو انچارج نیلم اپنی ٹیم کے ہمراہ مستعد ہیں۔
بجنور میں اینٹی رومیو ٹیم کی دوبارہ تشکیل
اترپردیش کے وزیر اعلی نے ضلع بھر میں خواتین کے تحفظ کے لئے اینٹی رومیو ٹیم کا آغاز کیا تھا، لیکن وہ سلسلہ زیادہ دن قائم نہ رہ سکا۔
بجنور میں اینٹی رومیو ٹیم کی دوبارہ تشکیل
اس اینٹی رومیو ٹیم کا مقصد خواتین اور طالبات کی حفاظت کرنا ہے۔ تاکہ بلا وجہ تانک جھانک کرنے والے مجنوؤں سے چھٹکارا مل سکے۔
اینٹی رومیو ٹیم بلا وجہ گھو منے پھرنے والے موٹرسائیکل سواروں کو سمجھا کر چھوڑ رہی ہے۔