اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اتوار کے روز آیورویدک اور یونانی طبی بورڈ کے نو منتخب رکن ڈاکٹر سید راشد اقبال کے استقبال میں ضلع کے یونانی ڈاکٹرس کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر راشد اقبال کو اعزاز سے نوازا گیا۔
بارہ بنکی: ڈاکٹر سید راشد اقبال کی استقبالیہ تقریب - ڈاکٹر راشد اقبال کو اعزاز سے نوازا گیا
آیورویدک اور یونانی طبی بورڈ کے نو منتخب رکن ڈاکٹر سید راشد اقبال کے استقبال میں ضلع کے یونانی ڈاکٹرس کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
بارہ بنکی: ڈاکڑ سید راشد اقبال کی استقبالیہ تقریب
اس دوران استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کے سینیئر یونانی ڈاکٹر اے ایچ عثمانی نے یونانی ڈاکٹرس کے مسائل رکھے اور نو منتخب رکن سے ان کے تمام مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
وہیں استقبالیہ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر راشد اقبال نے کہا کہ وہ بارہ بنکی کی مہمان نوازی سے کافی خوش ہیں۔ ان کی کوشش رہے گی کہ وہ تمام یونانی ڈاکٹرس کے ہر مسائل کا خیال رکھیں، اس کے لئے وہ یہاں کے ڈاکٹرز سے وقتاً فوقتاً بات بھی کرتے رہیں گے۔
TAGGED:
Rashid iqbal ezaz