ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے ملک کے تقریباً دس کروڑ گھروں سے 2500کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم اب تک حاصل ہوچکی ہے اور لوگ اب بھی عطیہ کررہے ہیں۔
شری رام جنم بھومی تیرتھ نیاس کے مہامنتری اور وشو ہندو پریشد کے مرکزی نائب صدر چمپت رائے نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ 'گزشتہ پندرہ جنوری سے شروع ہوئی اس دنیا کی سب سے عوامی رابطہ مہم 27فروری کو جہاں مکمل ہوگئی وہیں مشرق سے مغرب اور شمال سے جنوب تک پورے بھارت کے متحد بھی کرگئی۔