رامپور میں سرگرم سماجی کارکن اور آرا مشین ایسوسی ایشن کے سابق صدر فیصل خاں لالا نے وزیراعظم کے معاشی راحت پیکیج پر اپنا سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کو قرض دیکر قرضدار بنانے سے اچھا ہوتا کہ ڈیزل اور پیٹرول کے دام 20 سے 25 روپئے فی لیٹر کم کئے جاتے اور تمام ہی کمرشیئل بجلی صارفین کا لاک ڈاؤن کے دوران بجلی بل معاف کئے جاتے تو صنعتوں کو دوبارہ کھڑا کرنا آسان ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک چھوٹی سے لیکر بڑی صنعتوں کو دوبارہ کھڑا نہیں کیا جائے گا، تب تک ملک کی معیشت پٹری پر نہیں آئے گی۔