مرادآباد:ریاست اتر پردیش کے مرادآباد ضلع مجسٹریٹ دفتر کے باہر رضا مصطفیٰ ادارہ کی جانب سے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے صدر جمہوریہ کو ایک میمورینڈم بھیجا گیا اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ترجمان نمور شرما اور نبین جندل کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے کیونکہ ان دونوں نے حضرت محمد ﷺکی شان میں گستاخی کی ہے۔ Memorandum to President by Raza Mustafa
رضا مصطفیٰ ادارہ کے صدر مولانا محب علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'حضرت محمد ﷺکی شان میں جنہوں نے گستاخی کی ہے ان کی گرفتاری جلد سے جلد کی جانی چاہیے۔ حضرت محمد ﷺ صرف مسلمانوں کے لیے ہی محبت کا پیغام لیکر نہیں آئے ہیں بلکہ پوری کائنات کے لیے ہدایت بن کے آئے۔ انہوں نے کہا کہ 'صرف مسلمان ہی حضرت محمد ﷺ کا احترام نہیں کرتے بلکہ ہر مذہب احترام کرتے ہیں۔'