اردو

urdu

ETV Bharat / state

رضا مراد کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو - lucknow news

فلمی دنیا کے مشہور اداکار رضا مراد اپنے بے باکانہ انداز کے لیے کافی شہرت رکھتے ہیں۔ آج وہ لکھنئو پہنچے جہاں انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے ویب سیریز میں بڑھتی ہوئی عریانیت پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی سرحد عبور کرتے رہے تو حکومت سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوگی اور اسے مجبور کرنے والے ہم ہی ہوں گے۔

رضا مراد کا ای ٹی بھارت سے خصوصی گفتگو
رضا مراد کا ای ٹی بھارت سے خصوصی گفتگو

By

Published : Mar 30, 2021, 5:28 PM IST

Updated : Mar 30, 2021, 7:59 PM IST

لکھنؤ: فلمی دنیا کے مشہور اداکار رضا مراد سے آج ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے خصوصی گفتگو کی۔

اس دوران رضا مراد نے ویب سیریز میں بڑھ رہی عریانیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 'فلموں میں صرف عریانیت ہی نہیں دکھائی جاسکتی بلکہ اس سے قبل کئی ایسی فلمیں سپرہٹ رہی ہیں جن میں سادگی تھی لیکن ان فلموں نے باکس آفس پر کافی اچھا بزنس کیا۔ فلم بینوں نے اسے سراہا بھی۔

انہوں نے کہا کہ 'میں جانتا ہوں کہ ویب سیریز پر سنسر بورڈ کی قینچی نہیں چلتی ہے، لیکن ہمیں اپنی حدود طے کرنی ہوگی۔ اگر ہم اپنی حدود میں رہ کر کام کریں گے تو یہ نہ صرف ہمارے لیے بلکہ ملک اور معاشرے کے لئے بھی بہتر ہوگا'۔

ویڈیو

رضا مراد نے کہا کہ 'اگر ہم اپنی سرحد عبور کرتے رہے تو حکومت کو مجبوراً کاروائی کرنا پڑے گی۔' اس کے علاوہ راجہ مراد نے یوپی میں فلم سٹی بنانے پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا شکریہ ادا کیا'۔

واضح رہے کہ اداکار رضا مراد وزیراعظم مودی کی زندگی پر مبنی فلم ’انڈیا ان مائی وینس‘ فلم سے متعلق پروگرام میں شرکت کے لئے آج لکھنؤ کے ہوٹل تاج پہنچے تھے۔

Last Updated : Mar 30, 2021, 7:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details