اس مرحلے میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو، مرکزی وزیر مینکا گاندھی، ریاستی کابینی وزیر ریتا بہوگنا جوشی اور مکٹ بہاری ورما جیسے سینئر لیڈروں کے وقار کی جنگ ہے۔
اترپردیش میں چھٹے مرحلے کےتحت بستی، سنت کبیر نگر، ڈومریا گنج، شراوستی، امبیڈکر نگر، سلطان پور، پرتاپ گڑھ، پھولپور، الہ آباد، لال گنج، اعظم گڑھ، جونپور، مچھلی شہر اور بھدوہی پارلیمانی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
اس مرحلے کے لئے متعدد اسٹار انتخابی مہم ساز بشمول نریندر مودی، اکھلیش یادو، بی ایس پی سپریمو مایاوتی، ریتا بہوگنا جوشی، مینکا گاندھی نے متعدد ریلیوں سے خطاب کیا اور روڈ شو کر کے اپنے پارٹی کے حق میں ماحول سازگار کرنے کی کوشش کی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس مرحلے کی 14 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے ہیں وہیں کانگریس نے 12، بی ایس پی نے 10 جبکہ ایس نے 4 سیٹوں پر اپنے امیدوار انتخابی میدان میں اتارے ہیں۔
سنہ 2014 کے عام انتخابات میں بھگوا پارٹی نے اعظم گڑھ کے علاوہ تمام سیٹوں پر جیت کا پرچم لہرایا تھا۔ جبکہ2018 کے ضمنی انتخابات میں ایس پی نے پھولپور پارلیمانی سیٹ کو بی جے پی کے قبضے سے چھین لیا تھا۔