اردو

urdu

ETV Bharat / state

گورکھپور سے روی کشن بی جے پی کے امیدوار - بھوجپوری فلم

لوک سبھا انتخابات 2019 کے لیے بی جے پی نے امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی ہے۔

ravi kishan

By

Published : Apr 15, 2019, 5:12 PM IST


بی جے پی نے 21 ویں فہرست میں اترپردیش کی 7 لوک سبھا سیٹوں پر امیدوار اتارے ہیں۔

بی جے پی نے گھورکھپور سے بھوجپوری فلم کے اداکار روی کشن کو میدان میں اتارا ہے۔

قبل ازیں جونپور سے ان کے انتخاب لڑنے کی خبر تھی۔

سنت کبیر نگر سے شرد ترپاٹھی کا ٹکٹ کاٹ کر پروین نشاد کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ رکن پارلیمانی شرد ترپاٹھی پارٹی کے رکن اسمبلی کو جوتا مارنے کے بعد سرخیوں میں آئے تھے اور ان کا یہ ویڈیو خوب وائرل ہوا تھا۔

اس کے علاوہ پرتاپ گڑھ سے سنگم لال گپتا، امبیڈکر نگر سے مکٹ بہاری، دیوریہ سے رماپتی ترپاٹھی، جونپور سے کے پی سنگھ اور بھدوہی سے رمیش بند کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details