ایسوسی ایشن کی جانب سے خصوصی طور پر ایسے افراد کا انتخاب کیا جا رہا ہے، جو دوسری ریاستوں یا اضلاع کے باشندے ہیں۔
روزگار کے ارادے سے یہاں آئے اور لاک ڈاؤن کے بعد یہیں قید ہو کر رہ گئے۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے خصوصی طور پر ایسے افراد کا انتخاب کیا جا رہا ہے، جو دوسری ریاستوں یا اضلاع کے باشندے ہیں۔
روزگار کے ارادے سے یہاں آئے اور لاک ڈاؤن کے بعد یہیں قید ہو کر رہ گئے۔
میڈیکل اسٹورز ایسوسی ایشن نہ صرف ان کے لئے راشن کا انتظام کر رہی ہے، بلکہ انہیں ماسک اور سنیٹائزر بھی مہیا کرا رہی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ان ضرورت مندوں کے پاس نہ تو راشن کارڈ ہے اور نہ ہی کوئی مقامی شناختی پہچان، اسی وجہ سے یہ کسی بھی طرح کی سرکاری راحت سے محروم ہیں۔
ایسوسی ایشن ضلعی سطح پر ایسے ضرورت مند افراد کو تلاش کر انہیں مدد پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔