اترپردیش سستا راشن ڈیلر کونسل کی بریلی یونٹ نے ہفتے کے روز بریلی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ضلع صدر ہریش گنگوار کی قیادت میں تمام ڈیلروں نے ہاتھ میں کٹورا پکڑے بھیک مانگ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ضلع کلکٹریٹ دفتر میں ایک میمورنڈم بھی ارسال کیا۔راشن ڈیلرس نے ضلع افسران سے مطالبہ کیا کہ ہم سبھی ضلع بریلی میں راشن ڈیلر ہیں۔ ہم لوگ مسلسل وزیر اعظم غریب بہبود اناج اسکیم کے تحت اضافی اناج اور اہل گھرانوں میں باقاعدہ اناج مفت تقسیم کر رہے ہیں۔ لیکن جو سنجیدگی اور واقفیت ہم اپنے کام سے رکھتے ہیں، اُس درجہ ڈسٹرکٹ سپلائی آفس اور ایس آر او آفس کوٹےداروں کی ادائیگی کے معاملے میں حساس نہیں ہیں۔ Ration Dealers Protest in Bareilly
Ration Dealers Protest in Bareilly: بریلی میں راشن ڈیلرز کا احتجاج - وزیر اعظم غریب بہبود اناج تقسیم
راشن ڈیلرس نے کہا ہے کہ 'وزیر اعظم غریب بہبود اناج تقسیم اسکیم کے تحت ہونے والی ادائگی کے علاوہ ہمارا جو کمیشن حکومت پر باقی ہے، اُسے زیادہ سے زیادہ پانچ دن میں ادا کریں۔' Ration Dealers Protest in Bareilly
ضلع سپلائی دفتر میں کئی مرتبہ زبانی اور تحریری درخواستیں کرنے کے بعد، ہمیں وزیر اعظم غریب اناج بہبود اسکیم میں ملنے والی کمیشن کی ادائگی ہوئی ہے۔ ماہ جنوری 2022 تک راشن ڈیلرس کا کمیشن اور کرایا ابھی تک حکومت پر باقی ہے۔ لیکن، حکومت اتر پردیش نے اب تک نہ تو کوئی مضبوط قدم اُٹھایا ہے اور نہ ہی معقول جواب دیا ہے۔ ابھی تک ہمارا وزیر اعظم اسکیم کا کمیشن ادا نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اہل خاندانوں کو باقاعدہ اناج تقسیم کرنے کی کوئی رقم ادا کی گئی ہے۔ہم تمام راشن ڈیلرس نے نومبر سنہ 2021ء سے اپنی رقم سے چالان جمع کیے تھے۔ اُس کے بعد وزیر اعلیٰ نے مفت راشن تقسیم کیے جانے کا اعلان کر دیا اور دسمبر سنہ 2021ء سے کوٹےداروں نے اپنی جیب سے خرچ کرکے راشن مفت میں تقسیم کرایا ہے۔
دسمبر سے اب تک راشن ڈیلرس کو کوئی رقم ادا نہیں کی گئی ہے۔راشن ڈیلرس نے کہا ہے کہ ”وزیر اعظم غریب بہبود اناج تقسیم“ اسکیم کے تحت ہونے والی ادائگی کے علاوہ ہمارا جو کمیشن حکومت پر باقی ہے، اُسے زیادہ سے زیادہ پانچ دن میں ادا کریں۔ اگر پانچ دن میں ہمارے باقی کمیشن کی ادائگی نہیں ہوئی تو ہم راشن کا کوٹہ نہیں اُٹھائیں گے اور نہ ہی اناج تقسیم کریں گے۔ اس کی مکمل طور پر ذمہ داری ضلع سپلائی دفتر کی اور ایس آر او دفتر کی ہوگی۔