اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: راشٹریہ لوک دل کا زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ - اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر

مظفرنگر میں راشٹریہ لوک دل نے تینوں زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظفر نگر: راشٹریہ لوک دل کا زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
مظفر نگر: راشٹریہ لوک دل کا زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

By

Published : May 27, 2021, 7:14 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں راشٹریہ لوگ دل کے ضلع صدر اجیت راٹھی کی سربراہی میں سینکڑوں کارکنان نے 26 مئی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔

مظفر نگر: راشٹریہ لوک دل کا زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

واضح رہے کہ دہلی کے سرحدی علاقوں میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کو چھ مہینے مکمل ہو چکے ہیں۔

متحدہ کسان مورچہ اور راشٹریہ لوگ دل کے قومی صدر جینت چودھری کی کال پر راشٹریہ لوک دل کے کارکنان اور عہدیداروں نے سڑکوں پر اتر کر تینوں زرعی قوانین کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی۔

اس مظاہرے کے پیش نظر تمام اضلاع میں پولیس فورس تعینات تھی اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود رہے۔

مظاہرے کے پیش نظر پولیس تعینات

راشٹریہ لوک دل کے ضلع صدر اجیت راٹھی نے بتایا کہ ہم نے 26 مئی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا ہے۔

26 مئی کے دن ہی دہلی کے سرحدی علاقوں میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کو چھ مہینے مکمل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مظاہرہ تب تک جاری رہے گا جب تک حکومت تینوں زرعی قوانین کو واپس نہیں لے لیتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details