راشٹروادی کسان کرانتی دل کے 11 کارکنان نے زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنا سر منڈوایا ہے۔
پارٹی کارکنان نے انتباہ کیا ہے کہ اگر یہ قوانین واپس نہیں لئے گئے تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
واضح ہو کہ ہندو مذہب میں سر زیادہ تر غم کے موقع پر ہی منڈوایا جاتا ہے۔
راشتروادی کسان کرانتی دل کے ریاستی صدر رام جی تیواری نے کہا کہ زرعی قوانین کے نافذ ہونے سے فضا ناخوشگوار ہوگئی ہے۔
اس لیے وہ یہاں 11 برہمنوں کا سر منڈوا کر یہ پیغام دینے چاہتے ہیں کہ ان قوانین کے خلاف اب ملک کا دانشوران قومیں بھی بیدار ہو گئی ہیں۔