اردو

urdu

ETV Bharat / state

نابالغ لڑکی کو بہلا پھسلا کر نوجوان نے ریپ کیا - نابالغ لڑکی کا ریپ

سہارنپور کے دیوبند علاقہ کے ایک گاﺅں میں ایک نوجوان کے ذریعہ بہلا پھسلاکر ایک نابالغ لڑکی کو اپنی ہوس کا شکار بنانے کا معاملہ پیش آیا ہے۔

نابالغ لڑکی کو بہلا پھسلا کر نوجوان نے ریپ کیا

By

Published : Nov 19, 2019, 1:27 PM IST

یہ واقعہ الگ۔ الگ فرقے سے جڑے ہونے کے سبب پولیس انتظامیہ میں افراتفری مچ گئی۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کراتے ہوئے ملزم کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ درج کرلیا ہے، حالانکہ ملزم فرار بتایا جارہا ہے۔

نابالغ لڑکی کو بہلا پھسلا کر نوجوان نے ریپ کیا، دیکھیں ویڈیو

موصولہ اطلاع کے مطابق دیوبند کے قریبی گاﺅں میں کے ایک نوجوان نے دوسرے فرقہ کی لڑکی کو بہلا پھسلاکر اس کا ریپ کرنے سے پولیس انتظامیہ میں افراتفری مچ گئی، لڑکی کے والد نے دیوبند کوتوالی پہنچ کر ملزم نوجوان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

جس پر پولیس نے سنگین دفعات میں مقدمہ درج کرکے نوجوان کی گرفتاری کے لئے تلاش کرنی شروع کردی ہے۔

متاثرہ لڑکی کے والد نے بتایا کہ اس کی لڑکی کو گاﺅں کا ہی رہنے والا ایک نوجوان بہلا پھسلاکر اپنے ساتھ لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔ والد نے بتایا کہ جب دیر شام تک اس کی لڑکی گھر نہیں پہنچی تو اس کی تلاش شروع کی گئی تو گاﺅں کے باشندوں سے معلوم ہوا کہ اس کی لڑکی نوجوان کے ساتھ جاتے ہوئے نظر آئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ گاﺅں کے باشندوں کے ساتھ مذکورہ نوجوان کے گھر پہنچے تو اس کی لڑکی برآمد ہوگئی، لڑکی کے والدکے مطابق لڑکی سے جب معلوم کیا گیا تو اس نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان اسے بہلا پھسلاکر اپنے گھر لے گیا اور اس کی عصمت دری کی۔

پولیس نے ملزم نوجوان کے خلاف پاکسو ایکٹ سمیت مختلف سنگین دفعات میں مقدمہ قائم کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ انچارج نے بتایا کہ نوجوان کے خلاف ریپ کی دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم بھیجی گئی لیکن ملزم اپنے گھر سے فرار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details