اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریپ متاثرہ کی خودکشی پر ایس ایچ اومعطل

ریاست اترپردیش میں 24 سالہ لڑکی کی اجتماعی جنسی زیادتی کی ایف آئی آر پولیس اسٹیشن میں درج نہیں ہونے پرمتاثرہ نے خودکشی کرلی۔

لڑکی کی خودکشی پر ایس ایچ او معطل

By

Published : Jun 18, 2019, 1:06 PM IST

خودکشی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد افسران نے کارروائی کرتے ہوئے دتن گنج پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او امرت لال کو معطل کردیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشوک کمار ترپاٹھی نے کہا کہ یہ حادثہ تلنگانہ کے سیکندرآباد میں پیش آیا۔ اس صورت میں اترپردیش میں مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'متاثرہ نے بہت زور دیا تھا کہ کیس اترپردیش میں ہی درج ہو کیونکہ وہ وہیں کی رہنے والی تھیں۔

خودکشی کرنے سے قبل متاثرہ نے سوسائڈ نوٹ میں پولیس پر جنسی زیادتی کا کیس درجہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔


ایس ایس پی نے کہا کہ مقامی پولیس نے اس لڑکی کو کہا تھا کہ اس کی شکایت سکندرآباد میں ہی درج ہو سکتی ہے کیونکہ جرم وہیں پر ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ نے اپنے خودکش نوٹ میں لکھا تھا کہ اس کی شادی دس برس پہلے ہوئی تھی لیکن خراب صحت کی وجہ سے وہ اپنے میکے میں ریتی تھی۔ پچھلے مہینے بس اسٹینڈ پر وہ اپنے ایک رشتہ دار سے ملی جس کے ساتھ دس لوگ تھے انہوں نے اس سے سکندرآباد لے گئے اور گھر میں بند کر کے اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details