اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pratapgarh Minor Girl Rape Case پرتاپ گڑھ میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، دو کے خلاف کیس درج - پرتاپ گڑھ میں نابالغ لڑکی کی عصمت دری

اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں پولیس نے دلت نابالغ لڑکی کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی کے معاملے میں دو نابالغ ملزمان کے خلاف جنسی زیادتی سمیت دیگر دفعات کے تحت کیس درج کیا۔ Rape of minor girl in Pratapgarh

پرتاپ گڑھ میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، دو کے خلاف کیس درج
پرتاپ گڑھ میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، دو کے خلاف کیس درج

By

Published : Nov 28, 2022, 12:19 PM IST

پرتاپ گڑھ: ریاست اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ جیٹھوارہ پولیس نے دلت نابالغ لڑکی کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی کے معاملے میں اتوار کی تاخیر شام دو نابالغ ملزمان کے خلاف جنسی زیادتی سمیت دیگر دفعات کے تحت کیس درج کیا۔ ایس ایچ او اجیت شکلا نے آج بتایا کہ 26/27/نومبر کی شب دلت طبقے کی ایک 15 سالہ لڑکی رفع حاجت کے لیے کھیت میں گئی تھی، جہاں گاؤں کے ہی دو نابالغ ملزمان جن کی عمر 14 اور 17 سال ہے، نے جبرا اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ Minor Girl Rape case in Pratapgarh

وہیں متاثرہ نے گھر پہنچ کر اس واقعے کی جانکاری اہل جانہ کو دی۔ اہل خانہ اتوار کو متاثرہ کو لے کر تھانہ پہنچے اور شکایت دی۔ شکایت کی بنیاد پر کیس درج کر کے متاثرہ کو میڈیکل کے لئے پیر کو زنانہ ہسپتال بھیجا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ و بیان کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details