اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jaunpur Rape Case جونپور میں معذور لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم فرار - جونپور میں جنسی زیادتی، ملزم فرار

جونپور ضلع کے لائن بازار تھانہ علاقے میں ایک معذور لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اہل خانہ نے مقامی تھانے میں پولیس کو اطلاع دی۔ معذور لڑکی کے بیان کے بعد پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے متاثرہ کو طبی معائنے اور علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا۔ اس واقعہ سے معذور لڑکی کے گھر والے صدمے میں ہیں۔ پولیس ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔ Jaunpur Rape Case

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 6, 2022, 9:51 AM IST

جونپور: اترپردیش کے جونپور ضلع کے لائن بازار تھانہ علاقے میں ایک معذور لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ فریق کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔Jaunpur Rape Case

بدھ کو پولیس نے تحریر کی بنیاد پر بتایا کہ لڑکی شام کو کھیت میں رفع حاجت کرنے گئی تھی، اسی وقت کھیت میں گھات لگائے بیٹھے گاؤں کے ایک دبنگ نے اسے ایسا کرنے پر مجبور کیا۔ لڑکی نے احتجاج کیا تو اس نے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر زیادتی کی۔ اس حادثے کے بعد وہ گھر واپس آئی اور اپنی ماں کو ساری بات بتائی۔

اہل خانہ نے مقامی تھانے میں پولیس کو اطلاع دی۔ معذور لڑکی کے بیان کے بعد پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے متاثرہ کو طبی معائنے اور علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا۔ اس واقعہ سے معذور لڑکی کے گھر والے کافی خوفزدہ اور صدمے میں ہیں۔ پولیس ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rape Case in Firozabad فیروزآباد میں جنسی زیادتی کے مجرم کو 10 برس قید کی سزا

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details