بہرائچ:ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کی خصوصی عدالت نے جمعرات کو عصمت دری کے معاملے میں خاطی کو 20 سال کی قید اور ایک لاکھ روپئے مالی جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ 26 دن کے ٹرائل میں عدالت نے 46 دن میں ہی نابالغ متاثرہ کو انصاف دیا ہے۔ قیصر گنج کوتوالی علاقے کے ایک گاؤں کی رہنے والی نابالغہ 11جون کو شادی تقریب سے واپس لوٹ رہی تھی۔ 11 جون کی رات کو جرول روڈ تھانہ علاقے کے گرام دھن سری باشندہ سونو عرف بھارت ولدرام ملن نے جونیئر اسکول کے نزدیک عصمت دری کی واردات کو انجام دیا تھا۔
ضلعی سرکاری وکیل سنت پرتاپ سنگھ اور خصوصی پبلک پراسیکیوٹر پاکسو کورٹ سنتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ قیصر گنج کوتوالی میں مقدمہ درج کر پولیس نے چارج شیٹ داخل کیا۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرشانت ورما نے پولیس کو جلد از جلد پیروی کرنے کی ہدایت دی۔ جمعرات کو اس کیس کی سماعت خصوصی جج POCSO کورٹ ورون موہت نگم نے کی۔ کیس کی سماعت کرتے ہوئے انہوں نے ملزم کو 20 سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے ملزم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ ضلعی حکومت کے وکیل سنت پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ مقدمے کی سماعت 26 دن تک جاری رہی۔ جبکہ عدالت نے 46 دن میں فیصلہ سناتے ہوئے نابالغ کو انصاف دیا ہے۔