اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rape Case in Azamgarh اعظم گڑھ میں جنسی زیادتی کے ملزم کو عمر قید - اعظم گڑھ میں پاکسو کورٹ

ضلع اعظم گڑھ میں پاکسو کورٹ کے اسپیشل جج رویش کمار نے جنسی زیادتی کے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے اور ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ Jail to Rape accused in Azamgarh

اعظم گڑھ میں جنسی زیادتی کے ملزم کو عمر قید
اعظم گڑھ میں جنسی زیادتی کے ملزم کو عمر قید

By

Published : Apr 16, 2023, 10:22 AM IST

اعظم گڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کی دیوانی عدالت نے ہفتہ کو سات سال معصومہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے کی سماعت پوری کرنے کے بعد ایک ملزم کو عمر قید اور ساٹھ ہزار روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ پاکسو کورٹ کے اسپیشل جج رویش کمار انی نے آج یہ فیصلہ سنایا۔ اسپیشل پراسیکیوشن اودھیش کمار مشرا کے مطابق کندھراپور تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں 9 فروری 2021 کو سات سالہ معصوم بچی گھر پر تنہا تھی کہ تبھی گاؤں کا شکتی مان متاثرہ کو سائیکل پر بٹھا کر کھیتوں کی طرف لے گیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کیا۔ متاثرہ نے گھر پہنچ کر ساری روداد اپنی ماں کو بتایا۔ معاملے میں جانچ پوری کرنے کے بعد پولیس نے ملزم شکتی کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں پیش کی۔

پراسیکیوشن کی طرف سے اودھیش کمار مشر نے متاثرہ، متاثرہ کی والدہ، ڈاکٹر رشمی سنہا، تفتیشی افسر دنیش کمار سنگھ اور ڈاکٹر چندر پرکاش گپتا کو بطور گواہ عدالت میں پیش کیا۔ دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم شکتی مان کو عمر قید اور ساٹھ ہزار روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ واضح رہے کہ مارچ 2023 میں اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج (پاکسو ایکٹ ) پنکج کمار شری واستوا کی عدالت نے پولیس کے فرد جرم داخل کرنے کے بعد اجتماعی جنسی زیادتی کے مقدمہ کی ساڑھے تین ماہ میں سماعت کرتے ہوئے چار ملزمان کو عمر قید و جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details